اسمارٹ فون کی لت (بہت زیادہ اور بلا ضرورت استعمال کی عادت) کے حوالے سے ایک تحقیق میں سب سے زیادہ رسک (خطرہ) والے گروپ کا انکشاف ہوا ہے اور حیرت انگیز طور پر زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے۔
تحقیق کے مطابق تمام بالغوں کی تقریباً ایک تہائی تعداد اسمارٹ فون کی لت میں مبتلا ہیں۔
یونیورسٹی آف ٹورنٹو اور ہاورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اس نئی تحقیق کے مطابق 40 سال سے کم عمر نوجوان خواتین اس کے استعمال میں زیادہ مبتلا ہیں۔
محققین نے دنیا بھر کے 195 ممالک کے 50 ہزار 423 شرکا سے ان کے اسمارٹ فون استعمال کرنے کے حوالے سے عادت پر مبنی (اسمارٹ فون کی لت کا پیمانہ جاننے کے لیے) سوالنامے بھروائے۔
جس کے مطابق 200 ملکوں کے 18 سے 90 برس کی عمر کے افراد میں سے ایک تہائی آبادی اسے ضرورت کے بجائے عادتاً یا لت کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ان کی اکثریت وہ خواتین ہیں جن کی اوسط عمر 39 برس ہے۔
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین عموماً زیادہ تعداد میں ڈپریشن اور بے چینی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی توجہ پریشانی سے ہٹانے کے لیے اسمارٹ فون کا بلاوجہ استعمال کرتی ہیں۔
Comments are closed.