چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 4 کیسز میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بذریعہ سڑک شہرِ اقتدار اسلام آباد جائیں گے۔
عمران خان کی آج 4 کیسز میں اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی ہے۔
وہ فارن فنڈنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بینکنگ کورٹ، دہشت گردی کی دفعات کے مقدمے میں انسدادِ ہشت گردی کی عدالت، توشہ خانہ فوجداری مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت اور اقدامِ قتل سے متعلق درج دفعات کے کیس میں بھی سیشن کورٹ میں پیش ہوں گے۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکوں کو خار دار تار لگا کر بلاک کیا گیا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔
Comments are closed.