بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

4 لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چار لوگوں نے مجھے مروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جیل بھرو تحریک شروع کرنے لگا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ کچھ ہوا تو ٹیپ ریلیز ہو گی، اس میں 4 لوگوں کے نام پوری قوم کے سامنے آئیں گے، ان 4 لوگوں کو میری قوم معاف نہیں کرے گی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے کسی نے قتل کیا تو یہ لوگ کہیں گے کہ مذہبی جنونی نے قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نیب اور ایف آئی اے میں اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کرائے، یہ صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کر رہے ہیں، میرے خلاف پلاننگ کرنے والے ناکام ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.