ننھی منسا مریم جیکب کا یوم پیدائش اُس وقت یوم وفات بن گیا جب وہ اپنی اسکول بس میں مردہ حالت میں پائی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 سالہ بھارتی نژاد قطری منسا مریم کنڈرگارڈن کی طالبہ تھی۔ اسکول جاتے ہوئے بس میں سوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول بس ڈرائیور بچی کی بس میں موجودگی سے لاعلم اسے بس میں ہی لاک کرکے چلا گیا۔
کئی گھنٹوں بعد جب بس ڈرائیور اور کنڈکٹر واپس لوٹے تو انہوں نے ننھی طالبہ کو بس میں بےہوش پاکر اسے فوری اسپتال لے گئے۔
رپورٹس کے مطابق ننھی طالبہ گرمی کی شدت برداشت نہ کرسکی اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ دیا۔
دوسری جانب قطر کے وزیر تعلیم نے ننھی طالبہ کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا یقین دلایا۔
وزیر تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت تعلیم اور متعلقہ حکام کی جانب سے تمام ضروری اقدامات بروکار لاتے ہوئے مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
Comments are closed.