بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

4 سالہ عمرانی تباہی مداخلت کا نتیجہ تھی: حافظ حمداللہ

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سالہ عمرانی تباہی و سیاسی عدم استحکام مداخلت ہی کا نتیجہ تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیاست میں مداخلت نرم ہو یا گرم، ریاست کے لیے ہمیشہ تباہی کا سامان ثابت ہوئی ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ریاستی و معاشی استحکام چار عناصر میں مضمر ہے، آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری، جمہور کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی سپریمیسی۔

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کا کہنا ہے کہ فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سب میں سپریم آئین ہے، پارلیمنٹ آئین کی خالق ہے، عدالت ہو یا جج، جرنیل ہو یا کوئی اور ادارہ آئین سے بالاتر نہیں ہے۔

حافظ حمداللّٰہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ سب کے سب آئین کے سامنے سرنگوں اور پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو عزت دو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.