پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بینک اکاؤنٹس 4 ارب روپے ایکسائز ڈیوٹی نہ دینے پر تاحال منجمد ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ منجمد ہونے سے پی آئی اے تیل کی خریداری میں ادائیگیوں سے قاصر ہے۔
آج تیل کی ادائیگی نہ ہونے پر 3 روز تک بینک بند ہونے سے ادائیگی ممکن نہیں ہوسکے گی۔
پی ایس او کو فیول کی ادائیگی نہ ہونے پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے پر پی ایس او کے 24 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں، اکاؤنٹ منجمد ہونے سے پی آئی اے نے 48 گھنٹوں میں پی ایس او کو کوئی ادائیگی نہیں کی۔
پی ایس او کو پی آئی اے نے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے کی آخری ادائیگی 25 جولائی کو کی تھی۔
چیف فنانشل آفیسر پی آئی اے نے پی ایس او کو آج ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی۔
Comments are closed.