عوام مزید مہنگائی کے لئے کمر کس لیں۔ ساڑھے تین سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپسی کا ترمیمی فنانس بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل بھی فنانس بل کے ساتھ اسمبلی میں پیش ہوگا۔
مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میں چھٹا جائزہ پیش ہوگا، اس سے پہلے پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پوری کردے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ترمیمی فنانس بل سے مشروط ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے کہ ترمیمی فنانس بل اسمبلی سے پاس کرانا ضروری ہے لہٰذا ترمیمی فنانس بل آرڈیننس سے نافذ نہیں ہوگا۔
Comments are closed.