جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) خالی ہونے والی 35 نشستوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے 34 پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت 35 ایم این ایز کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔
اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پی ڈی ایم کی قیادت نے مشاورت کی ہے اور الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
Comments are closed.