روسی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں شریک سفیروں اور سفارت کاروں نے یوکرین تنازع کے حل میں ممکنہ سیاسی و سفارتی ذرائع کے استعمال پر زور دیا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی میزبانی میں یوکرین تنازع پر ثالثی اور انسانی اقدامات پر گول میز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں 35 ممالک کے سفارت کار شریک ہوئے۔
کانفرنس میں موجودہ علاقائی و سیاسی حقائق کے تناظر میں یوکرین تنازع پر روشنی ڈالی گئی۔ غیر ملکی شرکا نے اپنے ممالک کی جانب سے یوکرین تنازع میں ثالثی اور انسانی اقدامات کی حمایت کی۔
شرکا نے تنازع کے حل کیلئے مثبت اور تعمیری بات چیت جاری رہنے کی امید کا اظہار کیا۔
Comments are closed.