منگل24؍جمادی الثانی 1444ھ17؍جنوری2023ء

35 استعفوں کی منظوری پر عطا تارڑ کا طنز کا تیر

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر طنز کا تیر داغ دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی واپسی پر بڑے بڑے عہدے دلوانا چاہتے تھے مگر اسپیکر نے انہیں ایم این اے بھی رہنے نہیں دیا۔

فواد چوہدری نے شام 7 بجے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے مانگے۔

اس کے چند منٹ بعد ہی اسپیکر راجا پرویز اشرف نے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرکے نشستیں خالی ہونے کا پروانہ جاری کردیا۔

اس صورتحال میں ن لیگ کے عطا تارڑ کو پی ٹی آئی قیادت پر طنز کرنے کا موقع مل گیا،  انہوں نے بیان داغا کہ ’کیسا لگا سرپرائز‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’کہہ رہے تھے ہم مشاورت کرنے کےلیے (قومی اسمبلی) واپس آرہے ہیں، یہ لو مشاورت‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.