32ویں اولمپک گیمز امریکا کی برتری کے ساتھ ختم ہو گئے، ٹوکیو کے نیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب میں اولمپک پرچم 2024 گیمز کے میزبان شہر پیرس کے حوالے کردی گئی، تقریب کے اختتام پر دلکش آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔
23 جولائی کو رنگا رنگ تقریب سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اختتام پذیر ہوئے، کورونا وبا کے باعث گیمز کا آغاز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوا اور اختتامی تقریب میں بھی تماشائی شریک نہ ہو سکے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ نے ٹوکیو اولمپکس گیمز کے اختتام کا باضابطہ اعلان کیا اور اولمپک پرچم پیرس کے حوالے کیا گیا۔
32ویں اولمپک گیمز میں امریکا نے 39 گولڈ، 41 سلور 33 برانز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
چین 38 گولڈ، 32 سلور اور 18 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ جاپان نے 27، برطانیہ نے 22 اور روسی ایتھلیٹس نے 20 سونے کے تمغے جیتے۔
Comments are closed.