برطانیہ کی 30 سالہ لڑکی نے نانی بن کر خود کو سب سے کم عمر نانی کے طور پر رجسٹرڈ کروالیا۔
کیلی ہیلی صرف 30 سال کی تھی جب اس کی نوعمر بیٹی اسکائی سالٹر نے اگست 2018 میں بیٹے کو جنم دیا تھا۔
کیلی ہیلی کا بتانا ہے کہ جب اسے پتہ چلا کہ اُن کی بیٹی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے تو انہوں نے کہ بیٹی کو محبت سے مدد کی پیشکش کی، کیونکہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ اتنی نوجوانی میں نانی بن جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دوستوں میں میرا مذاق بھی بنایا جاتا ہے کہ میں نوجوانی میں ہی ایک بچے کی نانی بھی بن گئی۔
مغربی لندن میں رہنے والی کیلی اب 33 سال کی ہیں جبکہ ان کی بیٹی 17 اور نواسا 3 سال کا ہے۔
بکنگھم شائر سے تعلق رکھنے والی تین بچوں کی والدہ نے بتایا کہ پہلے میں نانی کہلانا نہیں چاہتی تھی، لیکن اب میں اسے پسند کرنے لگی ہوں۔
Comments are closed.