عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کی تاریخ کی تبدیلی پر کہا ہے کہ 30 اپریل کو 8 اکتوبر سے اس لیے بدلا ہے کیونکہ اس وقت عارف علوی صدر نہیں ہوں گے۔
تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہماری فوج سے لڑائی نہیں ہے، صحافیوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری کسی چینل سے لڑائی نہیں ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس والوں تم نے ایک درویش ظل شاہ کو مارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، چوروں سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے، چورو، لیٹرو! قوم عمران خان کی قیادت میں اکھٹی ہوچکی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تم اپنی سیاست نہیں اس ریاست کو تباہ کرنے آئے ہو۔
آئی ایم ایف مذاکرات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 12 مہینے سے مذاکرات کر رہے ہیں، آئی ایم ایف آپ پر تھوک نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو عمران خان نے بیداری دی ہے۔ سب کو کہتا ہوں آؤ بیٹھو، الیکشن کا فیصلہ کرو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی اثاثے ہمارے دفاع کے ضامن ہیں۔
Comments are closed.