ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائس سے بچاؤ کی ویکسین سے متعلق کہنا ہے کہ 30 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افسران و ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت کے ایم سی افسران کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام افسران و ملازمین 30 اگست تک ویکسی نیشن کروالیں، کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ملازمین لازمی طور پر ماسک پہنیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کو معمول پر لانے کے لیے تمام افراد حکومت کی ایس او پیز پر عمل کریں۔
Comments are closed.