نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ 3 کروڑ کے شہر میں پولیس کے وسائل نہایت کم ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجا، کراچی پولیس چیف خادم حسین رند اور دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر احمد شاہ نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر شہر میں پولیس ماضی سے زیادہ متحرک نظر آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد میں کیمروں کی اشد ضرورت ہے، پولیس ہر محاذ پر بہتر کام کررہی ہے۔
آئی جی سندھ رفعت مختار راجا کا کہنا تھا کہ ہر محکمہ جواب دہ ہے اور ہم بھی جواب دے رہے ہیں، ہم ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ4 ماہ کے دوران میں کوئی بڑی کارکردگی کا دعویٰ نہیں کروں گا، لیکن ہماری نیت اور کوشش پر کوئی شک نہیں کر سکتا۔
کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے کہا کہ آج سے 10 سال پہلے کراچی دنیا کے خطرناک شہریوں میں شامل تھا، ہم گیارہویں سے 126 نمبر پر 10 سال میں آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کے چیلنجز کا سامنا ہے ہیں جن پر کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.