وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ تین سال سے خراب ڈریجر دوبارہ ٹھیک کردیا ہے، نیب سے انکوائری کروارہے ہیں کہ ڈریجر کیوں خراب کیا جارہا تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کے سوال کے جواب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ سوئز کینال میں بھی جہاز پھنس جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انکوائری کروارہے ہیں، جہاز پھنسنے کا کون ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئل جیٹی نمبر 3 کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔
Comments are closed.