اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

3 جولائی سے لیکر 8 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ 3 جولائی سے 8 جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ 3  سے 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ 5 سے 8 جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان، ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

7 اور 8 جولائی کو سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، عمر کوٹ حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 4 سے 7 جولائی تک راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ 6 سے 8 جولائی کو موسلادھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.