پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تین آپشنز کی بات وزیراعظم ہاؤس سے آئی، عسکری قیادت نے واضح کردیا کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس سے فون آیا تھا۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کیا عمران خان 1970 کا نیازی بن کر پاکستان سے جائے گا؟۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے انہیں اپوزیشن کا پیغام پہنچایا کہ ان کے سامنے تین راستے ہیں، عدم اعتماد کا سامنا کریں، استعفیٰ دے دیں، یا جلد الیکشن کروائیں۔
عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے جواب دیا وہ استعفیٰ نہیں دے سکتے، عدم اعتماد کا سامنا کریں گے، جلد الیکشن اچھا آئیڈیا ہے۔
Comments are closed.