جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

29 میڈلز اپنے نام کرنے والے ڈاکٹر ولید نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لگن سچی اور جستجو پکی ہو تو کوئی منزل مشکل نہیں، لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم ڈاکٹر ولید ملک نے تعلیمی میدان میں گولڈ میڈلز کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امیر الدین میڈیکل کالج کے طالب علم ڈاکٹر ولید نے ایم بی بی ایس مکمل کرنے پر ایک نہیں، دو نہیں، 27 گولڈ اور 2 سلور میڈل اپنے نام کیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ولید نے کہا کہ ڈاکٹر بننے کا خواب بچپن سے دیکھنا شروع کیا، کامیابی کا کریڈٹ والدین، اساتذہ اور دوستوں کو جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا ہیلتھ کئیر سسٹم ڈاکٹرز کو سپورٹ نہیں کرتا، اگر موقع ملا تو ملک و قوم کی ضرور خدمت کرینگے۔

 گولڈ میڈلسٹ ولید ملک کا کہنا تھا کہ جب ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تو ابتدا میں تھوڑی مشکلات پیش آئیں لیکن پھر سخت محنت کی جس کے باعث کامیابیاں نصیب ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایک طالب علم کو گولڈ میڈل جیتنے کے لیے کسی بھی مضمون میں کم از کم 85 فیصد یا ایک سمسٹر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.