بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

27 اکتوبر سلامتی کونسل کیلئے چیلنج ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر کا دن آج بھی عالمی ضمیر اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے چیلنج ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ایک بیان کے ذریعے بھارت کے خلاف یومِ سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یک جہتی کیا ہے۔

بھارتی قبضے کے خلاف آج 27 اکتوبر کو منائے جانے والے یومِ سیاہ کے موقع پر مقبوضہ و آزاد کشمیر میں تقریبات اور جلسے منعقد، ریلیاں اور جلوس نکالے اور مظاہرے کیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر  کو بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا، 5 اگست 2019ء کو بھارت نے دراصل 27 اکتوبر کے سیاہ دن کی تاریخ کو دہرایا۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات اقوامِ متحدہ کے منشور کی ساکھ مجروح کرنے کا باعث ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یوم سیاہ کشمیر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم اور نسل کشی نے ہٹلر کے مظالم کی سیاہ تاریخ زندہ کر دی۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیری قیادت نے ہر صعوبت برداشت کی لیکن آزادی کا پرچم سر بلند رکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.