جمعہ 18؍ربیع الثانی 1445ھ3؍نومبر2023ء

27 اکتوبر، دنیا بھر میں کشمیریوں کیلئے یوم سیاہ

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 76 سال بیت چکے ہیں جبکہ 27 اکتوبر کو ہر سال دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے یومِ سیاہ منایا جاتا ہے۔

27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے بغیر کسی آئینی اور اخلاقی جواز کے کشمیر پر قبضہ کیا تھا، تقسیمِ ہند کے وقت کشمیر کی مقامی قیادت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔

مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان سے الحاق کے بدلے میں فوجی مدد مانگی تھی، بھارت نے غیر قانونی طور پر مسلم اکثریتی کشمیر میں تقریباً 10 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب 5 اگست 2019ء کو ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی منسوخ کر دی۔

بھارتی افواج اب تک ڈھائی لاکھ کشمیریوں کو شہید، 7 ہزار سے زائد کو ماورائے عدالت قتل کر چکی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر  میں1 لاکھ سے زائد بچے یتیم، 11 ہزار سے زائد خواتین زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں اب تک 16 لاکھ کشمیری گرفتار  جبکہ کشمیریوں کی 11 سو سے زائد املاک جلائی جا چکی ہیں۔

2019ء سے مقبوضہ کشمیر میں اب تک انٹر نیٹ کی طویل ترین بندش جاری ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر 5 قرار دادیں منظور کی جا چکی ہیں جن پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بیہمانہ مظالم میں بی جے پی ملوث ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.