
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 مبینہ منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے خلاف پٹیشن پر جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی، سماعت کی تاریخ 17 کی بجائے 13 مئی مقرر کی گئی ہے۔
جسٹس شجاعت علی خان نے لاہور ہائیکورٹ میں سبطین خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا مگر الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس پر سماعت کی تاریخ 17 مئی کی بجائے جلد مقرر کی جائے۔
Comments are closed.