پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر سبطین خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی، 25 کو فیصلہ آنے دیں، حالات بہتر ہوں گے۔
صوبائی وزیر سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ فرض ہی کیوں کر رہے ہیں کہ اتحادی ساتھ چھوڑ گئے، کیا اتحادیوں نے ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے مجھے تو معلوم نہیں۔
سبطین خان نے بتایا کہ سب واضح تب ہو گا جب چھوڑنے والے خود کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہاں پریشان ہیں، مجھے تو نہیں لگ رہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی نے کہا ہے وہ 25 تاریخ تک اپنا فیصلہ لے لیں گے۔
Comments are closed.