وزارت داخلہ نے نماز جمعہ کے بعد پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کی طرف سے احتجاج کی کال پر تمام صوبائی حکومتوں، آئی جیز اور ہوم سیکرٹریز کو ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ایسے افراد کو تلاش کیا جائے جو 25 مئی کے ’مارچ‘ اور ہنگامے میں شامل تھے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کارکنان پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کی شناخت کو یقینی بنایا جائے، مارچ میں ملوث افراد کی گرفتاری کو بھی ممکن بنایا جائے۔
ایڈوائزری کے مطابق صوبائی حکام سے کہا گیا ہے کہ ایسے مظاہرین کی بھی نشاندہی کی جائے جو آئندہ فتنہ فساد مارچ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
25 مئی کے مارچ میں شامل نامعلوم افراد کو شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے، 25 مئی مارچ کے مقدمات کی تفتیش کرکے چالان 7 دن میں عدالتوں میں پیش کریں۔
Comments are closed.