وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر درج مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، محکمہ پراسیکیوشن اور پولیس کو مقدمات کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن افسران نے سیاسی لوگوں کے کہنے پر جھوٹے مقدمے درج کیے ان سے جواب طلبی جاری ہے۔
ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت نے پہلے پنجاب اور اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب گرفتاریوں کے خوف سے کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سے کر رہے ہیں۔
Comments are closed.