منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر اسکول بند رہیں گے

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولر کلاسز 26 مئی کو شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات منعقد کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 15جون تا 14 اگست ہوں گی۔

انہوں  نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں پرائیویٹ اسکول 15 اگست کو کھلیں گے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے مزید کہا کہ سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون تا 31جولائی ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.