پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

24 گھنٹے گزر گئے، شیخ رشید کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، شیخ راشد شفیق

سابق رکن قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا  کہنا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کیے ہوئے 24 گھنٹے گزر گئے، انہیں کسی عدالت  میں پیش نہیں کیا گیا۔

اپنے بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں درخواست دی ہے۔

وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید احمد قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، ان پر کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پنجاب پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

شیخ رشید کے ساتھ ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.