پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کررہے ہیں، پورے ملک سے عوام اسلام آباد پہنچیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مارچ کتنے دن کا ہوگا، اس کا فیصلہ بعد میں کریں گے، شاہراہ دستور پر ملکی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومت کے پاس ہمت ہے تو 172 ارکان پورے کرکے دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.