جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

23 جنوری کو ملک میں ہونے والے بلیک آؤٹ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ ماہ ہونے والے بلیک آؤٹ کے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ 

اسلام آباد سے نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 23 جنوری کو ملک میں ہونے والے بلیک آؤٹ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 

5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی 15دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سینئر ایڈوائزر نیپرا عمران قاضی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ 

جبکہ کمیٹی کے اراکین میں مارکیٹ ایکسپرٹس نادر کھوسو، غلام عباس میمن، سید سفیر حسین اور نیپرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای عاقب علی شاہ شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.