روس کی ایک جیل میں قیدی کے فرار کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، قیدی عین اس روز جیل سے فرار ہوگیا جس دن 22 برس کی قید کی سزا کاٹنے کے بعد اسے پرول پر رہا ہونا تھا۔
کامولجون کالونوف نامی یہ شخص 22 برس قبل سنگین جرائم کے ارتکاب کے الزام پر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسے دہرے قتل، چوری، غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، دھماکا خیز مواد اور دھماکا کرنے والے آلات رکھنے کے جرم میں سزا ہوئی تھی۔
جس کے بعد وہ 22 برس سے ایک ایسے قید خانے میں تھا جہاں اندرونی طور پر کافی آزادی ہوتی ہے۔ لیکن اسے اس طویل قید کے بعد گزشتہ ہفتے ضلع آرکوٹسک جیل سے رہا ہونا تھا۔
تاہم رہائی والی صبح کے چار بجے روس کی وفاقی پینیٹینشری سروس کے علاقائی دفتر نے بتایا کہ کامولجون کالونوف قید خانے سے کسی کو بھی بتائے بغیر غائب ہے اور امکانی طور پر وہ فرار ہوگیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسے پرول پر رہائی کے بعد فورس لیبر (جبری مزدوری) کے لیے بھیجا جانا تھا لیکن بظاہر اس نے رہائی والے دن ہی فرار کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.