بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

22 سالہ امریکی یوٹیوبر اینا بیل چل بسیں

معروف امریکی یوٹیوبر اینا بیل کا 22 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی یوٹیوبر اینا بیل کو مرگی کا عارضہ لاحق تھا۔

امریکی یوٹیوبر اینا بیل کی بہن نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اپنی بہن کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اینا بیل کی بہن نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم جس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ان کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، مجھے بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اینا بیل اب ہم میں نہیں رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینا بیل اپنے یوٹیوب چینل پر کالج کی روز مرہ کی زندگی سے متعلق ویڈیوز شئیر کیا کرتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.