چیف سیکریٹری سندھ ممتاز حسین شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ کی صوبائی حکومت نے 21 گریڈ کے افسر بقاء اللّٰہ اُنڑ کو قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ مقرر کر دیا ہے۔
چیف سیکریٹری کی تعیناتی وفاق کرتا ہے تاہم سیاسی بحران کے باعث وفاقی حکومت چیف سیکریٹری کی تقرری نہیں کرسکی تھی جس کے بعد سندھ نے اپنے طور پر قائم مقام چیف سیکریٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ چیف سیکریٹری کی اسامی 22 گریڈ کی ہوتی ہے اور اس وقت سندھ میں کوئی 22 گریڈ کا افسر نہیں ہے جبکہ دو افسران 21 گریڈ کے ہیں جن میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقا اللّٰہ انڑ اور کمشنر کراچی اقبال میمن شامل ہیں۔
گریڈ 21 کہ افسر سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو بقاء اللّٰہ انڑ نے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
Comments are closed.