پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ 21 اپریل کو کچھ گھنٹوں کے لیے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر رہے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن کی جائے گی۔
اتھارٹی نے کہا کہ ری کنفیگریشن کا عمل 21 اپریل کو دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کیا جائے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.