2024 میں بھی مہنگائی نے عوام کو ویلکم کردیا، مہنگائی میں کمی کا خواب، خواب ہی رہا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں 100فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔
2023 کے آغاز میں 45 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر، 2024 میں 100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
پچھلے سال 50 روپے کلو والا آلو، اب 80 روپے میں مل رہا ہے، 500 روپے والی ادرک، سال نو پر 800 روپے فی کلو ہوگئی۔
پیاز کی قیمت نے بھی عوام کے آنسو نکال دیے، 200 روپے والی پیاز 250 سے اوپر چلی گئی۔
2023 میں 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والی لوکی 160روپے تک پہنچ گئی، 100 روپے کلو والا مٹر 200 سے 300 روپے تک کا ہوگیا۔
2023 کے آغاز پر 200 روپے میں دستیاب مرچ سال نو پر 320 میں مل رہی ہے۔
Comments are closed.