وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2023 سے پہلے بہت سےلوگ نون لیگ کو بادشاہی نظام پر چھوڑ جائیں گے۔
فواد چوہدری نے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں پر چوہدری نثار پارٹی سے کنارہ کش ہوئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغاز ہے، پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سےدوچار ہے۔
یاد رہے کہ پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف قائدین کی ملاقات سے فواد چوہدری کے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں۔
حسن مرتضیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد فواد چوہدری کا مستقبل جماعتِ اسلامی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو چائنا چندہ مشن میں پسپائی ملی، پاکستان بھر سے جیالے اسلام آباد پہنچ کر نیازی سرکار کا دھڑن تختہ کریں گے۔
حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے عنقریب فواد چوہدری کی تمام غلط فہمیاں دور کریں گے۔
Comments are closed.