سعودی عرب میں سال 2023 کا سیاحتی سیزن کامیاب رہا، غیرملکی سیاحوں نے مملکت کی سیاحت کے دوران 100 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے۔
مقامی میڈیا نے سعودی وزارت سیاحت کے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیاحوں کے سفری اخراجات گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے آخر تک سال 2022 کے مقابلے میں 72 فیصد زیادہ رہے۔
سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد کی آمد سے یہ واضح ہے کہ سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی ہوئی ہے اور مختلف ملکوں کے سیاحوں نے سعودی عرب کا رخ کرکے یہاں کے پرفضا و تاریخی مقامات پر گئے۔
کورونا وائرس کی وبا کے دوران دوران دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا تھا۔ تاہم عالمی وبا کے بعد سیاحت کے شعبے میں 150 فیصد اضافہ ہواہے۔
عالمی سیاحتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس شعبے نے غیرمعمولی ترقی کی ہے اور جی 20 ممالک میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.