جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Monthly Archives

May 2022

عمران خان نے بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھایا ہے، نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی کا کلچر پروان چڑھادیا ہے۔ انہیں یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کسے کہتے ہیں۔عمران خان کے نامناسب بیان پر لندن میں صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کہا…

رانا ثنا کا مریم نواز سے متعلق عمران خان کے ریمارکس پر شدید ردِعمل

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران مریم نواز سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء نے کہا کہ قوم کی بیٹی مریم نواز پر جملے بازی کرکے عمران خان پوری قوم کی خواتین کی توہین کر…

بجلی 4 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا کو درخواست دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت…

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے، الیکشن کمیشن نے انہیں…

گذشتہ حکومت نے عدم اعتماد کے ڈر سے پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھیں، وزیر اعظم

کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گذشتہ حکومت نے عدم اعتماد کے ڈر سے پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھیں، ڈالر بڑھنے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں، ہمیں تو سر منڈاتے ہی اولے پڑے ہیں ۔ تقریب سے خطاب…

عوام کے حق کیلیے”حقوق کراچی کاررواں“  29مئی کو نکالا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ  29مئی اتوار کے روز کراچی کا تاریخی ”حقوق کراچی کاررواں“نکالا جائے گا، کراچی کے شہری ایک طرف لوڈشیڈنگ تو دوسری طرف پانی کی بحرانی کا بھی شکار…

ڈی سیٹ 5 مخصوص نشستیں اب کسے اور کیسے ملیں گی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے سے پنجاب میں ڈی سیٹ ہونے والے 25 میں سے 5 ارکان مخصوص نشستوں پر تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دعویٰ ہے کہ ڈی سیٹ ہونے والی 5 مخصوص نشستیں فوری طور پر انہیں ملیں…

وزیراعظم نے بلوچستان میں صنوبر کے درختوں میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے درختوں کو آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے درختوں میں لگنے والی آگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی…

راجا ریاض اپوزیش لیڈر مقرر، قومی اسمبلی کا اعلامیہ جاری

قومی اسمبلی میں راجا ریاض کو  قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اسپیکر نے اکثریت کی حمایت پر راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے، تقرری قومی اسمبلی قواعد 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت کی گئی۔پی ٹی آئی کے…

ڈی سیٹ 25 ارکان میں سے کتنے کس گروپ سے؟ تفصیل سامنے آگئی

پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے ڈی سیٹ ہونے والے 25 ارکان کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نااہل ہوگئے ہیں، جن میں سے 5 مخصوص نشستوں پر تھے۔تفصیل کے…

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ارکان عدالت جاسکتے ہیں، اعظم تارڑ

وفاقی وزير قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متاثرہ ایم پی ایز سپریم کورٹ سے رجوع کا حق رکھتے ہیں۔ جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ کام جاری رکھيں گے، وہ…

آؤٹ پیپر کا امتحان دوبارہ لینے کا فیصلہ واپس لیا جائے، ابرار خان کا مطالبہ

صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ابرار خان نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کے دوبارہ امتحان لینے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ابرار خان نے کہا کہ راولپنڈی میں اب تک 5 پیپر آؤٹ…

میڈیا اور مالیاتی ادارے سائبر حملوں کی زد میں ہیں، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سربراہی میں روسی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ ماسکو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ روسی میڈیا اور مالیاتی ادارے…

ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری، ادارہ شماریات ہفتہ وار رپورٹ

ملک بھر میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں آٹے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسلام آباد میں ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 54 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا، جبکہ مرغی کی قیمت میں 28 روپے 26 پیسے فی کلو اضافہ ہوا…

حکمران ملک کو بحران کی دلدل میں مزید گہرا نہ ڈبوئیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمران ملک کو بحران کی دلدل میں مزید گہرا نہ ڈبوئیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عملی طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت ختم ہوچکی ہیں، اب دونوں حکومتوں کا آئینی اختتام…