سال 2022ء کی دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلے 10 نمبروں پر براجمان کاروباری شخصیات جن کی دولت سے متعلق جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا۔
بھارتی ویب سائٹ ’بزنس انسائیڈر‘ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہر ست میں مکیش امبانی کا دسواں نمبر ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ مکیش امبانی کی بھارت سمیت دنیا بھر میں 500 سے زائد کمپنیز ہیں، مکیش امبانی اس وقت 92.4 بلین امریکی ڈالر کے مالک ہیں، مکیش امبانی ایشیا کے پہلےشخص ہیں جو دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں شامل ہوئے ہیں۔
مکیش امبانی کاروباری شخصیت ہونے سمیت بھارت کی سب سے مہنگی اور بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے مالک، مینیجنگ ڈائریکٹر اور 45فیصد حصص کے مالک ہیں، مکیش امبانی ورلڈ اکنامک فورم بورڈ کے رکن بھی ہیں۔
2022ء کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں لیری ایلیسن کا نواں نمبر ہے، لیری ایلیسن دنیا بھر میں مشہور ’آریکل کمپنی‘ کے شریک بانی، چیئر مین اور مییجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
لیری ایلیسن کی 94.6 بلین امریکی ڈالر کے مالک ہیں، لیری ایلیسن کے 13.1 بلین ڈالر کے اثاثے، لیری ایلیسن رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں بھی کامیاب شخصیت مانے جاتے ہیں۔
65 سالہ اسٹیو بالمر امریکی کاروباری شخصیات میں سے ایک ہیں، اسٹیو بالمر ایک اسپورٹس ٹیم باسکٹ بال ٹیم ’لاس اینجلس کلپرز‘ کے مالک بھی ہیں جسے انہوں نے 2 بلین ڈالر میں خریدا تھا۔
بالمر کی مجموعی مالیت 107 بلین امریکی ڈالر ہے، اسٹیو بالمر مائیکروسافٹ سے منسلک اور لاس اینجلس کلپر کمپنی کے مالک ہیں۔
اسٹیو بالمر کا امیر ترین شخصیات میں آٹھواں نمبر ہے، اسٹیو بالمر نے 1980ء میں مائیکرو سافٹ کمپنی جوائن کی تھی جبکہ 2000ء میں وہ اس کمپنی کے سی ای او کے عہدے پر فائز ہو ئے تھے۔
115 بلین امریکی ڈالر کے مالک سرجی برن کا اس فہر ست میں ساتواں نمبر ہے، سرجی برن کیلی فورنیا میں واقع ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک اور شریک بانی ہیں۔
سرجی برن 6 سال کی عمر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکا میں منتقل ہو گئے تھے، سرجی برن کا پیدائشی ملک ہو روس ہے۔
سرجی برن 1998ء میں وجود میں آنے والے سرچ انجن ’گوگل‘ کے لیری پیج کے ہمراہ شریک بانی بھی ہے۔
وارین بفیٹ 116 بلین ڈالر کی مالیت کے ساتھ 2022ء کی فہرست میں چھٹے نمبر پر شامل ہیں، وارین بفیٹ برک شائیر ہیتھوے کمپنی میں 16 فیصد شیئر کے مالک ہیں جس کی مالیت 114 بلین ڈالر بنتی ہے جبکہ اِن کے باقی اثاثے 1.1 بلین ڈالر نقد میں ہیں۔
وارین بفیٹ کو ’اوریکل آف اوماہا‘ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ وہ کم چھوٹے بزنس والی کمپنیز کو خرید کر اُنہیں مستحکم بناتے ہیں۔
2022ء کی امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچواں نمبر لیری پیج کا ہے، لیری پیج ’ایلفابیٹ ‘ کمپنی کے بورڈ ممبر اور شریک بانی بھی ہیں جن کے کُل اثاثوں کی مالیت 120 بلین ڈالر ہے جبکہ اِن کے پاس نقد اثاثوں کی مالیت 14.6 بلین ڈالر ہے۔
لیری پیج خلائی تحقیق اور کان کنی کرنے والی کمپنی پلینٹری ریسورسز کے ابتدائی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہیں۔
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں چوتھے نمبر پر براجمان بل گیٹس کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جن پر خدادل کھول کر مہربان ہوا ہے۔
بل گیٹس کے حالیہ اثاثوں کی مالیت 127 بلین امریکی ڈالر ہے، بل گیٹس نہ صرف کاروباری شخصیت بلکہ سماجی شعبوں میں بھی متحرک نظر آتے ہیں۔
بل گیٹس نے 55.9 بلین ڈالر پرائیویٹ کمپنی ’Cascade Investment LLC‘ میں بھی انویسٹ کر رکھے ہیں جبکہ اِن کے پاس 55.3 بلین ڈالر بلین ڈالر نقد میں موجود ہیں۔
برناڈ آرنالٹ دنیا کی سب سے بڑی لگژری سامان کمپنی LVMH کے چیئرمین اور سی ای او ہیں۔
بزنس انسائیڈر کے مطابق بارناڈ یورپ کے سب سے امیر ترین اور دنیا کے تیسرے امیر ترین فرد ہیں، ان کی مجموعی مالیت 155 ارب ڈالر ہے۔
2022ء کی فہرست کے مطابق دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص، ای کامرس کمپنی ایمزون کے بانی جیف بیزوس ہیں، جن کے پاس اس وقت کل دولت 178 ارب امریکی ڈالر ہے۔
جیف بیزوس کے ایمزون کمپنی میں 10 فیصد حصص کے مالک ہیں جس کی قیمت 153 بلین ڈالر ہے۔
رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے دوران آن لائن خریداری میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایمزون کے حصص کی قیمت میں بھی 76 تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اب جانئے دنیا کی امیر ترین شخصیات کے درمیان اپنا پہلا نمبر بنانے والے ایلون مسک کے بارے میں ۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، ایلون مسک کے کاروباری اثاثوں کی مالیت 224 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
2021ء میں ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں تقریباً 32 فیصد تیزی سے اضافے کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں ڈرامائی طور پر بڑا اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.