بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

Monthly Archives

فروری 2021

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ضمنی الیکشن میں پروپیگنڈا کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں پروپیگنڈا کیا گیا۔اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے گدی نشینی اور موروثی سیاست کا صفایا کیا، وزیرآباد میں…

پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو بااختیار سمجھتی ہے تو اس کی اتھارٹی چیلنج کیوں کر رہی ہے؟، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اگر الیکشن کمیشن کو بااختیار سمجھتی ہے تو اس کی اتھارٹی کو چیلنج کیوں کر رہی ہے؟ خادمہ صاحبہ پی ڈی ایم نے حکومت کی دُم پر پاﺅں رکھ دیا ہے اس لیے آپ تِلملا رہی…

اسلام آباد: جے یو آئی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کیخلاف احتجاج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے  رہنما سمیت 3 افراد کے قتل پر احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔احتجاج  کے باعث مری اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک جام ہوگیا۔مقتول کے بھائی اور جے یو…

عبدالحفیظ شیخ ہی سینیٹ انتخابات جیتیں گے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ ہی سینیٹ انتخابات جیتیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 42 ممالک کی پاکستان میں نیول…

بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر بھی بلاول کے ساتھ ہیں۔ملاقات میں  سینیٹ انتخابات سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل…

لاہور قلندرز کے معاذ خان کراچی کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پُرجوش

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے نوجوان پلیئر معاذ خان نے کہا ہے کہ وہ کراچی کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔لاہور قلندرز کے نوجوان پلیئر معاذ خان نے کہا کہ کراچی لاہور کا میچ بڑا میچ ہے، شائقین بھی دل تھام کر بیٹھیں…

ورلڈT20 کیلئے ICC نے بھارت کو 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے، احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی کا کہنا ہے اس سال بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے جس میں بھارتی بورڈ کو پاکستان ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی تحریری یقین دہانی کے…

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 25 لاکھ 38 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 110تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 38…

دارالحکومت میں نہتے شہریوں کی شہادت افسوسناک ہے: مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سرِ عام نہتے شہریوں کو شہید کرنا افسوس ناک ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے…

عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا، قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اور اب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔لاہور سے…

سینیٹ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا سینیٹ انتخابات سے متعلق کہنا ہے کہ انشاء اللّٰہ سینیٹ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔خرم شیر زمان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات…

لاہور، چینی کی مختلف قیمتوں پر فروخت جاری

لاہور شہر کے مختلف حصوں میں چینی 90 سے 110 روپے فی کلو تک میں فروخت کی جا رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی کہیں 90 تو کہیں 110 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، عام مارکیٹوں کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ سے انہیں…

شرمیلا فاروقی کی شادی کو 6 برس مکمل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی شادی کو چھ برس مکمل ہوگئے۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے…

افواجِ پاکستان کو سیاست میں نہ گھسیٹیں: چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ افواجِ پاکستان کسی ایک سیاسی جماعت کی نہیں، انہیں نیوٹرل رہنے دیں، سیاست میں نہ گھسیٹیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ طلبا ءکے تمام مسائل کو حل کرنے…

یکم مارچ سے 100 فیصد بچوں کو اسکول نہیں بلائیں گے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک ہم سو فیصد بچوں کو اسکول بُلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت…

سینیٹ الیکشن تحریکِ عدم اعتماد نہیں: شاہد خاقان

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ سینیٹ کا الیکشن، الیکشن ہے، عدم اعتماد کی تحریک نہیں۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حمزہ…

حفیظ سے بورڈ کے خوشگوار تعلقات ہیں، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں محمدحفیظ سے بھی ان کے اور بورڈ کے خوشگوار تعلقات ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ پی سی بی محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ دیکر خریدنا…

سینیٹ الیکشن: 3 روز باقی، جوڑ توڑ عروج پر

سینیٹ الیکشن میں صرف 3 روز باقی رہ گئے، اس موقع پر جوڑ توڑ میں تیزی آ گئی ہے۔سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز منتخب کرانے کی پیش کش کر دی ہے۔بدلے میں پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت…