امریکا نے 2021ء کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کر دیا۔
اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارٹینا اسٹرونگ نے رواں ہفتے اپنے فرائضِ منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔
مارٹینا اسٹرونگ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیر تعینات کیے جانے والے جان رکولٹا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹینا اسٹرونگ ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جو عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔
مارٹینا اسٹرونگ اس سے قبل بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمے داریاں انجام دے چکی ہیں۔
وہ عربی، چیک، پولش، فرنچ، جرمن، روسی اور بوسنیا کی زبانیں بول سکتی ہیں۔
Comments are closed.