بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

2020 الیکشن سے متعلق ٹرمپ کےغیر قانونی عزائم کا انکشاف

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت کے چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینون کا سابق صدر ٹرمپ کے 2021 الیکشن سے متعلق غیر قانونی عزائم کا انکشاف سامنے آگیا۔

اسٹیو بینون نے 31 اکتوبر 2020 کی رات کو اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کا انتخابی رات کو فتح کا اعلان کرنے کا منصوبہ تھا۔

ٹرمپ جانتے تھے کہ ڈیموکریٹک جھکاؤ والے بیلٹس کی سست گنتی کے باعث اہم ریاستوں میں ان کے لیے ابتدائی برتری سامنے آئے گی جس کے ذریعے وہ ابتداء میں ہی اپنی جیت کا اعلان کردیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کا ارادہ تھا کہ وہ بائیڈن کی جانب نتائج کے جھکاؤ کو دھاندلی قرار دے کر الیکشن قبول نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.