پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے 2019 میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن سے متعلق ووٹ دینے کے معاملے کا دفاع کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ شاید جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دینے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فتنے سے نمٹنے میں مدد ملی تھی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 2019 میں جو حالات تھے اس میں جنرل باجوہ کی توسیع کی حمایت کا فیصلہ مفید ثابت ہوا۔
دوسری جانب رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کا بیان رجیم چینج سازش پر چیئرمین پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ منتخب حکومت کے خلاف سازش اور اس کے کردار قوم کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کی تفصیلات خود سازش میں ملوث کردار کھول رہے ہیں۔
Comments are closed.