بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

2018 کے داغ عدالتی فیصلے سے دھل گئے ہیں ، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین، جمہوریت اور اداروں کا تحفظ ہوا ہے، تمام جمہوری ادارے 2018 کےالیکشن کی وجہ سے متازع ہوئے تھے، 2018 کے داغ عدالتی فیصلے سے دھل گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اور آصف زراری شہباز شریف کے گھر مبارک باد دینے جائیں گے، اتنا ہی کہوں گا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، سلیکٹڈ راج کے خاتمہ کا جشن منائیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عوامی مارچ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن میں 2018 کی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر بھی جمع کروایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ فیصلہ اپوزیشن کے حق میں نہیں آئین کے حق میں ہوا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھاجائے گا، عدم اعتماد مکمل کریں گے، آگے جاکر جو فیصلے لینے ہیں وہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر الیکشن میں جھوٹے الزامات کا مقابلہ کرتی رہی ہے، جمہوری راستے سے جیت سکتے ہیں، غیرجمہوری شخص کو ہراسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، آئین کی جیت اور سلیکٹڈ کو شکست ہوئی، اعلیٰ عدلیہ نے مثال قائم کی، پاکستان کی جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہوا۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد صاف شفاف الیکشن کی طرف جائیں گے، پیپلز پارٹی ہر الیکشن میں بیرونی سازش جیسے الزامات کا سامنا کرتی ہے، پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھا وزیراعظم کو جمہوری طریقہ اپنا کر گھر بھیجا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.