بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

2018 سے کہا جارہا ہے گرین لائن شروع ہورہی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون و بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2018 سے کہا جا رہا ہے کہ گرین لائن شروع ہو رہی ہے، مارچ 2018 میں ن لیگ کی حکومت نے کہا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم عمران خان نے 2018 میں اعلان کیا تھا کہ 6 ماہ میں گرین لائن منصوبہ شروع ہوجائے گا، تین سال گزر چکے ہیں لیکن گرین لائن ابھی تک نہیں چلی، وفاق کو اعلان کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کام ہوجائے گا تو عوام کو نظر آجائے گا۔

گرین لائن منصوبے کے لئے گورنر سندھ کی جانب سے 80 بسوں کی چین سے آئندہ ہفتے آمد کے اعلان پر بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بسیں کہاں ہیں ہمیں تو نظر نہیں آرہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.