بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

2018ء میں میری لیڈ تھی، جتوایا عامر لیاقت کو گیا: فاروق ستار

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2018ء میں این اے 245 میں میری لیڈ تھی لیکن عامر لیاقت کو جتوایا گیا تھا۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی، این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہوں، یہ اہم انتخاب ہو گا۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ماحول سازگار ہے، عوام باہر نکلیں اور اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں میں مافیا اور پیدا گیر بیٹھے ہیں، آج بھی حلقے کی گلیوں میں پانی جمع ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس الیکشن سے کراچی کی سمت کا تعین ہو گا، بلدیاتی نظام پر حکومت نے سب کو لالی پاپ دیا ہے۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 15 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 15 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔

پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں۔

اس حلقے میں ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر مقابلے میں موجود ہیں۔

تحریکِ لبیک کے محمد احمد رضا، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد بھی امیدوار ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے لوگ آج اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.