وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2014ء میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی، اب اگر یہ واپس آئیں گے تو تقریر اُن کا حق بنتا ہے۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہم خود اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے وقت حمزہ شہباز ہوتے تو ضرور فرق پڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وطن واپسی کے لیے ہمارا انتظار کر رہے ہیں کہ ہم لیگل کور فراہم کریں۔
Comments are closed.