کراچی کے نالوں میں شہریوں کے گرنے کا واقعہ کوئی پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، بلکہ بالکل اسی طرح کا واقعہ آج سے 17 سال پہلے شہلا رضا کے ساتھ بھی پیش آیا تھا۔
گزشتہ روز شادمان میں پیش آنے والے واقعے کی طرح کا ایک واقعہ 2005 میں گلشن اقبال کے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پیش آیا تھا، جب عید کے تیسرے دن ایک ایسے ہی حادثے میں سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا اپنے بچوں سے محروم ہو گئیں۔
واقعہ اس طرح پیش آیا کہ شہلا رضا اپنے بچوں کے ساتھ گاڑی میں زیر تعمیر سڑک سے گزر رہی تھیں جس کے ساتھ نالہ بھی تھا۔ لیکن وہ نظر نہ آسکا اور ان کی گاڑی اس نالے میں جاگری تھی۔
اس افسوسناک حادثے میں شہلا رضا کی 13 سالہ بیٹی اور 11 سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
شہلا رضا دو بچوں کی والدہ تھیں اور اس المناک سانحے نے انہیں اولاد سے محروم کر دیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں کل پیش آنے والے حادثے پر موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں جا گری تھی، باپ اور 2 سالہ بچی کو زندہ بچا لیا گیا تھا، جبکہ خاتون اور 2 ماہ کا بچہ حادثے میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔
Comments are closed.