ملک میں ضروری دواؤں کی عدم دستیابی کے معاملے پر پیشرفت کرتے ہوئے 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عدم دستیاب ادویات کی ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کی جائے گی اور 200 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی۔
ماہرین صحت کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کئی ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قلت ہے، جس میں انجیوگرافی میں استعمال ہونے والی ڈائی سمیت دماغی اور اعصابی نظام کے علاج کی کئی ضروری ادویات بھی شامل ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اصلی ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جعلی اور اسمگلڈ دوائیں سپلائی کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.