دنیا کے زیادہ تر امیر لوگ چھٹیاں گزارنے کےلیے بحری کروز جہازوں پر سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔
لیکن دنیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے، جو گزشتہ 23سالوں سے کروز جہازوں میں سفر کررہا ہےاور دنیاوی زندگی سے اپنی اس خود ساختہ دوری پر خود کو ’دنیا کا خوش ترین انسان‘ سمجھتا ہے۔
میامی فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ بزنس مین ماریو سالسیدو نے اپنی زندگی کے 20 برس سے زائد کا عرصہ کروز شپ پر بسر کیا ہے اور وہ خود کو دنیا کا خوش آدمی قرار دیتے ہیں۔
سالسیدو کا بحری جہاز ہی اُن کا گھر ہے اور زمین کے بجائے پانی پر مسلسل زندگی بسر کرتے ہیں اور ایسا کرکے وہ خود کو دنیا کا سب سے ’خوش رہنے والا انسان‘ سمجھتے ہیں۔
ماریو سالسیدو کو ’سپر کروزر کہنا شاید ایک چھوٹی سی بات ہوگی، 1997 میں نوکری چھوڑنے کے بعد انہوں نے سیکڑوں بحری سفر کیے ہیں۔
کورونا پابندیوں کے باعث انہوں نے ڈیڑھ برس کا عرصہ گھر پر گزار ہے، اس وقفے کو چھوڑ کو شاذ و نادر ہی وہ چند دن زمین پر رہے ہیں۔
سالسیدو نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت فیڈرل ایکسپریس سمیت کئی بڑی مالیاتی کمپنیوں کےلیے کام کیا۔
انہوں نے لوگوں کو دنیا کا سفر کرتے اور تفریح کرتے ہوئے دیکھا تو فیصلہ کیا کہ یہی تو مزہ کرنے کا وقت ہے، لہٰذا انہوں نے نوکری کو خیر باد کہہ دیا۔
Comments are closed.