20 سال کے لڑکے پر نیب افسر اور چیئرمین نیب کا خاص آدمی بن کر کروڑوں روپے اینٹھنے کا الزام سامنے آیا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائی کورٹ میں دعویٰ کیا کہ رقم سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام سے وصول کی گئی، جن میں اسپیشل سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ عامر خورشید اور امداد علی شاہ سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔
ملزم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ ایسا ہے تو لڑکے کو کروڑوں روپے دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی بنتی ہے۔
عدالت نے نیب سے گرفتاری کی وجوہات طلب کرلیں، ریفرنس دائر کرنے کیلئے 27 اگست تک کی آخری مہلت بھی دے دی۔
Comments are closed.